مکہ مکرمہ(مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں ایک پاکستانی فیملی ٹریفک حادثے شکار ہوگئی، جس میں چار افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق میجرارسلان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قطر سے عمرہ کرنے مکہ مکرمہ پہنچے واپسی پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ قطر میں تعینات پاکستان آرمی کے میجر ارسلان فیملی کے ارکان کے ہمراہ عمرہ کے لئے مکہ مکرمہ پہنچے، واپسی پر مکہ مکرمہ کے قریب ہی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی۔حادثے میں میجر ارسلان زخمی ہوئے، جن کو اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، جبکہ میجر ارسلان کی والدہ، اہلیہ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق قطر سے پاکستانی حکام نے سعودی حکام سے رابطہ کرکے میتوں کو جلد پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے