مقبوضہ بیت المقدس (مانند نیوز ڈیسک)شدید تنقید کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو نے اپنی متنازع ٹوئٹ پر معافی مانگ لی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے بیان میں غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا میں غلط تھا، جو باتیں میں نے کہیں وہ مجھے نہیں کرنی چاہیے تھیں۔نیتین یاہو کا کہنا تھا میں معذرت خواہ ہوں اور سکیورٹی اداروں کے تمام سربراہان کی مکمل حمایت کرتا ہوں، اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے متنازع ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دی۔یاد رہے کہ نتین یاہو نے اپنی ٹوئٹ میں 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کی ناکامی پر سکیورٹی اور انٹیلی جنس سروسز کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں میں 1400 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 2000 کے قریب زخمی ہو گئے تھے جبکہ 229 کے قریب اسرائیلیوں کو حماس نے یرغمال بھی بنا لیا تھا۔حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلی خاندانوں کی جانب سے بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان کے اہلخانہ کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے