ایبٹ آباد(مانند نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کا اہم اجلاس،بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے حوالے سے تجاویز و آراء لی گئی، ورکرز کنونش کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہزارہ ایبٹ آباد ورکرز کنونشن میں شرکت کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے اور کارکنان عہدیداران سے تجاویز و آراء لینے کے لئے ایک اہم اجلاس کا انعقاد پیپلز سیکرٹریٹ ایبٹ آباد میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت سرفراز خان جدون ضلعی صدر نے کی جبکہ رہنما پیپلز پارٹی و امیدوار صوبائی اسمبلی سید سلیم شاہ نے خصوصی شرکت کی، پیپلز پارٹی کی تمام ذیلی ونگزپی وائی او، لائرز فورم، ٹیچرز فورم، ڈاکٹرز فورم سمیت خواتین ونگ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ورکرز کنونشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف تجاویز و آراء سامنے آئی، سید سلیم شاہ نے ورکرز کنونشن کے تمام جملہ اخراجات کا بیڑہ اٹھا لیا تو قیادت نے پارٹی کارکنان کو کثیر تعداد میں شرکت ہدایات جاری کیں جبکہ کارکنان نے بھی قائد کا فقید المثال استقبال کرنے کے عزم کا بھی اظہار کر دیا،