پبی (مانند نیوز) راشد شہید فاونڈیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین نے فاؤنڈیشن کا تفصیلی دورہ کیاچیئرمین میاں افتخار حسین نے محمد سریر شہید میموریل ہسپتال کے عمارت میں جاری بحالی کے کام اور اس کے ساتھ منسلک باغ کا جائزہ لیا، انہوں نے گذشتہ دنوں شدید بارشوں کی وجہ سے ہسپتال کے عمارت کو پہنچنے والے نقصانا ت کا بھی معا ئنہ کیا بعد میں میاں افتخار حسین نے راشد شہید ایجوکیشن اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر اساتذہ کرام اور زیر تعلیم یتیم بچوں سے ملے راشد شہید فاونڈیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین نے راشد شہید ایجوکیشن اکیڈمی کے انتظامیہ اور اساتذہ کرام کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے مختصر خطاب میں اساتذہ کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کا بے حد مشکور ہوں کہ آپ لوگوں نے اتنے محدود وسائل کے باوجود ان یتیم بچوں کے روشن مستقبل کے لئے فاؤنڈیشن کا ہر وقت بھر پور ساتھ دیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے