پشاور(مانند نیوز)ہر سال اکتوبر کو مہینہ پینک ربن کے ساتھ بریسٹ کینسر کے بارے میں اگاہی اور بیداری کے لئے جانا جاتا ہے۔حیات اباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے زیر نگرانی خیبر گرلز میڈیکل کالج کی میڈیکل سوسائٹی کے تعاون سے اج بریسٹ کینسر کے حوالے سے اگاہی والک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ایچ ایم سی ایڈمنسٹریشن ۔ فیکلٹی ممبرز۔ بیسک اینڈ کلینیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ۔ہاؤس افیسرز۔نرسنگ ۔سپورٹنگ سٹاف اور سٹوڈنٹس نے شرکت کیں۔برسٹ کینسر کے عالمی موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل نے کہا کہ بریسٹ کینسر عالمی سطح پرخواتین میں بہت عام ہے۔ ایشیاء میں پاکستان میں اسکی شرح بہت زیادہ ہے۔ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص ایک عورت کی جان بچاء سکتی ہے۔میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر نے کہا کہ برسٹ کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے۔یہ ایک جان لیوا مرض ہے ۔ 35 سال سے زائد عمر کی خواتین ہرچھ ماہ کے بعد اپنے چیک اپ کیساتھ میموگرافی اور بریسٹ الٹرا ضرور کروائیں ۔ اپنے طبی معائنے کے لئے 5 منٹ ضرور نکالیں اور بیماری کے بارے میں کسی بھی علامات کو ہرگز نظر انداز مت کریں۔کیونکہ اپکی تھوڑی سی بے احتیاتی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔چونکہ ایچ ایم ایک تربیتی ادارہ ہے ۔اسی لئے ہسپتال کے مختلف ڈیپازٹس مختلف بیماریوں سے اگاہی بارے مریضوں اور ہسپتال کے دیگر عملے کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے