شانگلہ(مانند نیوز ) شانگلہ میں محکمہ صحت کے ذیر اہتمام ایوڈین کی افادیت کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جبکہ عوامی اگاہی کے لیے واک نکالا گیا۔ پیر کے روز شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں محکمہ صحت کے ذیر اہتمام حلال فوڈ اتھارٹی،عالمی ادارئے خوراک،نیوٹریشن انٹرنیشنل اور بچوں کے فلاح کے عالمی ادارے یونیسف کے تعاون سے ایوڈین کی اہمیت کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جبکہ عوامی اگاہی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری سے مین چوک تک واک بھی نکالا گیا جس کا مقصدعوام میں ائیوڈین کے حوالے سے آگاہی بیدار کرنا تھا، ایوڈین کی جسم میں کمی اور اس کے نقصانات پر تفصیلی بحث کی گئی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت سے وابستہ تمام چیزوں بالخصوص ایوڈین کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس کی کمی سے انسانی جسم میں بے پناہ بیماریاں جنم لیتی ہے جس کے لیے محکمہ صحت کے ہر فرد پر فرض ہے کہ اس حوالے سے وہ اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اقدامات کریں شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ محکمہ صحت اس حوالے سے شانگلہ بھرکے تمام ہسپتالوں بی ایل ایچ ویز اورڈسپنسریو اور عوامی مقامات میں آگاہی کے لیے اقدامات کرے گی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے