شانگلہ(مانند نیوز ) شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر شوکت سلیم نے کہا ہے کہ انسانی جسم میں ایوڈین کی کمی سے انسان میں مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ محکمہ صحت کوشاں ہے کہ اپنے تمام ہسپتالوں، بی ایچ اوز اور ڈسپنسریز سمیت عوامی مقامات میں اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرے اور ڈاکٹرز،ایل ایچ ویز،ایل ایچ ڈبلیو، نرسز اس بات پر خصوصی توجہ دے کے خواتین مریضوں اور خصوصی طور پر بچوں میں اس حوالے سے تاکید کرے اور ان پر لازم کرے کہ وہ ایوڈین کے حوالے سے اپنی جسم میں اس کی کمی پوری کرے اور روزانہ کی بنیاد پر ایوڈین ملا نمک اپنے غذامیں ضرور استعمال کرے۔ تقریب سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری ڈاکٹر محمد ابراہیم، نشونماء پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرعبدالصمد خان لالا اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا اور اپنے خوراک میں ایوڈین کی انسانی جسم میں ضرورت کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب میں فیمیل پیرامیڈکس، میل پیرامیڈکس، نرسز سمیت طبی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ایوڈین کی کمی کے حوالے سے محکمہ صحت کے جاری کاوشوں کو سراہا۔تقریب کے اخر میں شرکاء نے الپوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے مین چوک تک اگاہی واک کیا جس میں محکمہ صحت سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس پر محکمہ صحت کے حکام نے انہیں ایوڈین ملا نمک کے حوالے سے اپنے شعور اجاگر کرنے کے پرزوردیا۔۔