خار(مانند نیوز )نگران صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار کی جاری کردہ شیڈول کے مطابق، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خارشاہ نواز خان کی سربراہی میں آج ایگریکلچر سنٹر راغگان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران ونمائندوں، تحصیلدار خار ظاہر محمد، علاقائی مشران، کسان /زمینداران، نو منتخب کونسلرز، نوجوانان اور عام لوگوں نے کثیر تعداد شرکت کی۔کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔کھلی کچہری میں زمینداروں کو درپیش مسائل،تخم و کھاد کی تقسیم، آبپاشی کے مسائل، منشیات کی روک تھام، ایجوکیشن، صحت، محکمہ بجلی،سڑکوں،/ برانچ روڈو دیگر بنیادی مسائل کو تفصیل کیساتھ بیان کئے گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار شاہ نواز خان نے تمام مسائل و مطالبات کو غور سے سنے اور عوام کو موقع پرازخود مطمئن کرنے کی بھرپور کوشش کی۔تاہم بعض مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ محکمہ کو فوری طور پر شکایات کی ازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ زمینداروں اور عوامی شکایات کا ازالہ موقع پر ہوسکے۔آخر میں اے اے سی خار نے زمینداروں، کو یقینی دھانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ باجوڑ و محکمہ زراعت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے زمینداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی نے عوامی شکایات کی تناظر میں محکمہ زراعت باجوڑ کے آفیسر کے ہمراہ خار بازار میں مختلف کھاد ڈیلرز کے دکانوں کا زیادہ منافع خوری حوالے سے انسپکشن کرکے انکا ریکارڈ چیک کیا، جسمیں چار عدد دکانوں کو زیادہ منافع خوری میں سیل کئے۔ بعد ازاں اس سلسلے میں عنایت قلعہ بازار کے کھاد ڈیلرز کو دفتر بلا کر مناسب ریٹ برقرار رکھنے بارے میں تفصیلی گفت وشنید کر کے ہدایات جاری کی کہ اگر کسی بھی ڈیلر کو زیادہ منافع خوری میں ملوث پاگیا تو اسکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔