دیر (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی،ڈپٹی کمشنر دیر بالاکی ہدایات کی روشنی میں صوبیدار دیر لیویز فورس رضاء اللہ خان نے بمعہ لیویز نفری مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تحصیل براول سے لویئر دیر فیلڈر گاڑی میں قیمتی لکڑی کی سمگل کو ناکام بنادیا۔ قیمتی لکڑی سے بنائے گئے تیار دروازے تحویل میں لے کر بحق سرکار ضبط کرلئے۔ اس کے علاوہ ایک اور کاروائی کے دوران نائب تحصیلدار تحصیل لرجم صاحبزادہ اعزاز نے لیویز نفری کے ہمراہ عشیری درہ میں لکڑی کی سمگل کو ناکام بنادیا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی نے کہا ہے کہ جنگلات کی کٹائی میں ملوث افراد کسی قسم کی معافی کے مستحق نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے