شبقدر چارسدہ (مانند نیوز )شمع کبڈی ٹورنامنٹ کافائنل میچ لکی مروت (بنوں) ٹیم نے اپنے نام کرلیا۔فائنل میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین کی شرکت۔ادیزوال گروپ ہمیشہ علاقے کے خوشحالی،امن وامان اوربھائی چارے کی فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق شمع بناسپتی اینڈکوکنگ آئل بنانے والے ایسوسی ایٹڈ انڈسٹریز نوشہرہ امان گڑہ کی تعاون سے فلاحی تنظیم ادیزوال گروپ کی زیرِ انتظام کھیلے جانے والے کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گزشتہ روز حاجی زائی کے مقام پر دریائے کابل کے کنارے ادیزوال گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔فائنل میچ لکی مروت (بنوں) اورچارسدہ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں کبڈی کے شائقین نے شرکت کی۔دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا آخرمیں زیادہ پوائنٹس کرنے پر لکی مروت (بنوں) ٹیم فاتح قرارپایا گیا۔فلاحی تنظیم ادیزوال گروپ کے چئیرمین اورسینئرصحافی شاھداقبال حاجی زائی اورمہمانان خصوصی کے ہاتھوں فاتح ٹیم کو ٹرافی دی گئی جبکہ میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شیلڈز اورمیڈلز دئیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے