پشاور(مانند نیوز )ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند نے کہا ہے کہ سماجی تنظیمیں سماجی شعبے میں اچھا کردار اداکررہی ہے مخیر حضرات زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی جیسے اداروں کے ساتھ تعاون کرکے یتیم و لاچار بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کریں.انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔حلف برداری کی تقریب میں خاتون سوشل ورکر نصرت آرا،محمد عارف خان،حسن حساس، نامدار خان،فیاض الاسلام ودیگر نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ادارے کے چیئرمین محمد پرویز نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی ضلع مردان میں واحد اور منفرد ادارہ ہے جومختلف صاحب حیثیت افراد کے تعاون سے بنیادی سہولیات یتیم و لاچار بچوں کو گھروں پر فراہم کر رہا ہے۔ ہمارا ادارہ یتیم و لاچار بچوں کو سالانہ بنیاد پر جو سہولیات فراہم کر رہا ہے اُن میں دیگر سہولیات کے علاوہ تعلیمی اور ونٹرپیکج فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ تقریب کی مہمان خصوصی جمال شاہ مہمند نے زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ محدود وسائل کے باوجود سینکڑوں یتیم و لاچار بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات دے رہا ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کرنی ہوگی جس میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان سماجی میدان میں بہت بڑا کام کر رہی ہے آج کے دور میں یتیم اور لاچار بچوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں اور جو لوگ یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے