پشاور(مانند نیوز ) غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی کی جانب سے انڈویجول لینڈ سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اور اجالا سحر کے اشتراک سے سی او ایس کاگڈز گورننس کے حوالے سے ایک روزہ اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ مقامی گورننس کی اہمیت، صنفی حساس اور کمیونٹی کے پسماندہ گروہوں کے بارے میں تربیت دی۔ غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی کے صوبائی کوارڈنیٹر نورعالم نے بدعنوانی اوراسکو بے نقاب کرنے کے لیے معلومات تک رسائی کی قوانین کے استعمال کے بارے میں سوال وجواب کی سیشن کی اور بتایا کہ وہ کس طرح معلومات تک رسائی کے قانون کے استعمال کے ذریعے اپنی استعداد کار میں اضافہ کرکے معا شرہ میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف نے معلومات تک رسائی کے قانون سازی کے منظر نامے اور معلومات کی درخواستیں دائر کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کی اور بتایا کہ انہیں سرکاری محکموں، اہلکاروں اور سرکاری اداروں سے معلومات تک رسائی کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نورعالم نے کہا کہ جب تک کسی ریاست کی گورننس معیاری نہ ہو وہ ریاست ترقی نہیں کر سکتی اور مختلف نوعیت کے مسائل کا شکار رہتی ہے-جب کسی ریاست کے نظم ونسق کی پالیسی جاری کی جاتی ہے تو اس کی مسلسل مانیٹرنگ کرکے پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ گڈ گورننس میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہوتا ہے۔ گورننس بنیادی طور پر شفافیت جواب دہی ذمے داری اور اتفاق رائے کے اصولوں پر مبنی ہوتی ہے۔ گڈ گورننس کے بنیادی اصولوں میں شراکت کا اصول بڑی اہمیت کا حامل ہے