واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی ہے۔سعودی وزیرِ دفاع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ان کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی پر بات ہوئی ہے۔انہوں نے ملاقات کے دوران شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد کی اجازت دینے اور امن عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔اس حوالے سے وائٹ ہائوس کی جانب سے کہا گیا کہ جیک سلیوان نے امریکی شراکت داروں کے دفاع کی حمایت کرنے کے صدر جو بائیڈن کے عزم کی تصدیق کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے