کراچی (مانند نیوز ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے ہوگیا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔ گزشتہ ہفتے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ مسلسل دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت بڑھی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 88 پیسے کا اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 83 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا، پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 565 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 52 ہزار کی حد عبور کرکے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔