ابوظہبی(مانند نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایندھن کی قیمتوں کی کمیٹی نے منگل کو نومبر 2023 کے مہینے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق پٹرول اور0.39 درہم (29.37 روپے)جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 0.15 درہم (11.30 روپے)کمی کی گئی ہے۔ یواے ای میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.03 درہم (228.19 روپے)فی لٹر ہوگی۔ اکتوبر میں یہ قیمت 3.44 درہم فی لٹر تھی جبکہ اسپیشل 95 کی قیمت 2.92 درہم (219.90 روپے)فی لٹر ہوگی۔ پچھلے مہینے یہ 3.33 درہم فی لٹر تھی۔ ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول 2.85 درہم (214.63 روپے)فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ اکتوبر میں اس کی قیمت 3.26 درہم فی لٹر تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت اب 3.42 درہم (257.56 روپے) فی لٹر ہوگی پچھلے مہینے یہ 3.57 درہم مقرر کی گئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے