واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک)اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں دگنی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ چند روز میں خام تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرسکتی ہے، کم اور درمیانی شدت کے علاقائی خلل کی صورت میں بھی تیل کی عالمی قیمت 102سے 121 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔عالمی بینک نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے مرکزی ممالک نے سپلائی کم کر دی تو 1970 کی دہائی والی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ یوکرین جنگ اور اب غزہ جنگ سے اجناس کی مارکیٹ کے لئے دوہرا جھٹکا ہو گا۔ خیال رہے کہ اس وقت عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 87 اعشاریہ 84 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت 82 اعشاریہ 69 ڈالر فی بیرل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے