پشاور(مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔ پشاور اور ڈی آئی خان میں کاروائیوں کے دوران جعلی مشروبات اور مضر صحت خوردنوش آشیاء ضبط کر لی گئی، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کاروائیوں کے حوالے ترجمان فوڈ اتھارٹی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے پشاور کی سبزی منڈی میں ایک گودام پر اچانک چھاپہ مارا اور انسپکشن کیدوران چار سو لیٹر سے زائد جعلی برانڈڈ مشروبات ضبط کر لی اور گودام کو سیل کرتے ہوئیسخت قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیم ڈی آئی خان نے مختلف بازاروں میں کریانہ اسٹور اور ہول سیل دکانوں کے بھی معائنے کیے۔انسپکشن کے دوران ایک ہول سیل دکان سے پانچ سو کلو گرام سے زائد مضر صحت ایکسپائر کھجور،اچار، بسکٹ،اور مصالحہ جات برامد کر کے سرکاری تحویل میں لے لیے، اور بھاری جرمانہ عائد کیا۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے فوڈ سیفٹی ٹیمز کی کامیاب کاروائیوں کو سراہا اور ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت جاری کی کہ خوردونوش اشیاء کے ہول سیلرز، ڈسٹربیوٹرز اور کارخانوں کے معائنے ھر صورت یقینی بنایا جائے۔