پشاور(مانند نیوز ڈیسک)سکول لیڈر توقیر گل خان کی ہدایت پر گلبہار سرکل میں سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم کا امتحانات کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا جس میں طلبا نے گہری دلچسپی لی اور مکمل حاضری کے ساتھ امتحانات دیئے جسکا کریڈٹ یقینا انکے اساتذہ کو جاتا ہے امتحانات کے بعد طلبا کے والدین کے ساتھ اساتذہ کی کونسلنگ میٹنگ ہوئی جس میں والدین نے اپنی گزارشات اور تجاویز اساتذہ کے سامنے رکھے جسکا مثبت ردعمل دیتے ہوئے اساتذہ نے والدین کو تسلی بخش جوابات دیئے جس پر والدین نے اطمینان کا اظہار کیا سکول لیڈر نے اساتذہ کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرسٹ ٹرم کے دوران اساتذہ نے جس پروفیشنل انداز میں طلبا کی تیاری کی اور امتحانات لئے وہ یقینا قابل تعریف ہے اس پریکٹس کو آئندہ امتحانات میں جاری رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل سکول اور اساتذہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی۔