پشاور(مانند نیوز ڈیسک) جمعیت العلمائے اسلام (س) کے شہید قائد مولانا سمیع الحق کے برسی کے موقع پر2نومبر کو اکوڑہ خٹک میں خدمات شیخ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہاہے، عظیم الشان کانفرنس میں ملک بھر سے علمائے کرام، مشائخ عظام اور عقیدت مند ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرینگے، ان خیالات کا اظہار جے یو آئی (س) کے صوبائی امیر مولانا عبدالواحید نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پانج سال قبل ملک کو ایک عظیم،علمی،دینی اور جمہوری لیڈر سے محروم کیا گیا، لیکن صد افسوس کے پانج سال بعد بھی قاتلوں کا پتی نہیں چلایا جاسکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (س) اپنے قائد کی شہادت کے باجود ااج بھی شہید کے فلسفے اور فکر پر کاربند ہے،اور مولانا حامد الحق حقانی کی قیادت میں مقاصد کے حصول کے لئے سرگرم عمل ہے۔مولانا عبدالواحد نے کہا کہ مولانا سمیع الحق شہید امت مسلمہ کے لئے توانا آواز کی حیثیت رکھتے تھے، کشمیر کا مسئلہ ہو یا مسئلہ فلسطین شہید شیخ نے ہمیشہ امت کے جذبات کی خوب ترجمانی کی،مولانا سمیع الحق شہید ہر وقت ہر محاذ پر فلسطین اور بیت المقدس کیلئے توانا اواز تھے انہوں نے کہا کہ اج غزہ پر تاریخ کے بدترین بمباری کی جاری ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں جاری جنگ کو روکنے کیلئے ایک گرینڈ جرگہ تشکیل دیا جائے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شیخ سے اپنی محبت کے اظہار کے لئے 2نومبر کو مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کر کے دینی حمیت کا ثبوت دیں، اس موقع پر دوسروں کے علاوہ حافظ عبدالرفیع،مولانا عبدلحئی،تیمور بنگش،محمد راشدو دیگر بھی موجود تھے۔