ایبٹ آباد(مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کا حل انکے گھر کی دہلیز پریقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مستقبل میں بھی دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے تحصیل لوئر تناول میں کٹھیالہ کے مقام پر منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔کھلی کچہری میں اہلیان تحصیل لوئر تناول نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل سامنے لائے جن کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے موقع پرمتعلقہ محکمہ جات کو عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔شہر کے علاؤہ دیہی علاقے کے لوگوں کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے سروس ڈیلیوری سینٹر کٹھیالہ، تحصیل لوئر تناول میں منعقدہ کھلی کچہری میں کیا۔ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں اہلیان لوئرتناول نے شرکت کی اور اپنے مسائل کی نشاندہی کی۔ کھلی کچہری میں ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی موجود رہے اور لوگوں کے مسائل کے حل کیحوالے سے موقع پر سوالات کے جوابات دیے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادخالد اقبال نے صحت، تعلیم، پبلک ہیلتھ، ریونیو، ایگریکلچر، لائیوسٹاک، ٹی ایم اے، میونسپل سروسز کے حوالے سیلوگوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ محکمہ جات کو موقع پر حل کے حوالے سیہدایات جاری کیں۔ اہلیان علاقہ نے تحصیل لوئر تناول میں کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور مستقبل میں مزید کھلی کچہریوں کے انعقاد پر زور دیا۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد جبریل رضا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیوارشد محمود،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال،ایس ڈی اوسی اینڈ ڈبلیو روڈز، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سینٹر سجاد خان، نمائندہ سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ، ڈی ایس پی سٹی سرکل سراج خان، ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر شاد محمد، ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر ایگریکلچر، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ، ایس ڈی اونمائندہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل، ڈپٹی ڈی ای او میل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حامد خان، اے ڈی محمد جنید، نمائندہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن لوئر تناول،تحصیلدار لوئر تناول، ریونیو سٹاف اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ حکومتی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ دور افتادہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پرحل کیاجائے۔