حویلیاں(مانند نیوز )ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے لائیو سٹاک ٹیم کے ہمراہ دھمتوڑ بائی پاس، جی ٹی روڈ حویلیاں اور ملحقہ ایریا میں دودھ سپلائی کرنے والی21 گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ دودھ کے معائنے کے لیے لائیو سٹاک موبائل لیب کے زریعے موقع پر دودھ کی جانچ کی گئی اور صحت کے لیے مضر صحت 200 لٹر سے زائد غیر معیاری دودھ کو موقع پر تلف اور 10 افراد کیخلاف مراسلہ جات/ ایف آئی آر، جرمانہ عائد کیا گیا۔