ملا کنڈ (مانند نیوز )چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل خان نے بٹ خیلہ بازار میں تجاوزات، میگا مارٹس، قصاب، تندور، ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس، مرغ شاپس، جنرل سٹورز، بیکریز اور دیگر دکانوں پر آشیائے ضروریہ کے نرخ، معیار اور صفائی کا جائزہ لیا۔ حکومت کے مقرر شدہ نرخ سے تجاوز کرنے والوں کوجرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بٹ خیلہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سٹاف کی حاضری رجسٹر اور دیگر سہولیات کو چیک کیا گیا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے دفتر بٹ خیلہ سب ڈویژن۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے تھانہ قائد آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے اہلکاران، میڈیا کے لوگ اور علاقہ کے عوام نے شرکت کی۔ عوام کے مسائل سنے گئے جس میں زیادہ تر موقع پر حل کئے گئے اور باقی کو متعلقہ اداروں کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے ارسال کئے گئے۔اسی طرح انہوں نے قائد آباد اور ہیروشاہ کے علاقوں میں پیٹرول پمپس کا دورہ کیا اور 3 پیٹرول پمپس کو کم گیج و دوسرے قانونی تقاضے پورا نہ ہونے پر سیل کیا۔ موسیٰ مینہ میں ایک گھی مل کا دورہ کیا اور مل میں گھی کے مختلف پیکجز میں وزن کم ہونے پر قانونی کاروائی کی۔