ملا کنڈ (مانند نیوز )ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے اکتوبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 328 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے۔ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے ترجمان محمد عاصم خان کے جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے گزشتہ مہینے مجموعی طور پر 328 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی۔ جنکی تعداد 273 ہیں۔اس کے علاوہ 35 ٹریفک حادثات، 11 آتشزدگیاں، 07گولی لگنے اور تشدد کے واقعات، 02دیگر متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دئیے۔ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے مجموعی طور پر 326 افراد کو بچایا جبکہ 09 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔ریسکیو 1122 کی روزمرہ ایمرجنسیز کے علاوہ محکمہ صحت کے ایمبولینس سروس میں بھی اکتوبر کے مہینے میں 139 مریضوں اور زخمیوں کو ضلعے کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کر دیئے گئے، جن میں 72 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 67 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ارشد اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122 کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم کئے جائیں۔ ریسکیو1122 ملاکنڈ نے ضلع بھر میں روز مرہ کی بنیاد پر لوگوں کو بنیادی زندگی اور آگ سے بچاو کے متعلق تربیت فراہم کیں جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و پرائیوٹ ادارے، اور دیگر ادارے شامل ہیں۔