دیر (مانند نیوز )ضلع لوئر دیر میں مضر صحت تیل اور ملاوٹ ثابت ہونے پر دودھ کو تلف کردیا گیا۔ مالکان کو جرمانہ کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئرمحمد فواد کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی لوئر دیر ٹیم نیخال بازارمیں خوراک سے متعلق کاروباروں کی جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعے انسپکشن کی۔ ہوٹلز، ہول سیل شاپس، ملک شاپس، کباب شاپس، فش شاپس،کریانہ شاپس اور بیکریز کی فوڈ سیفٹی کے حوالے سے انسپکشن کی، دوران انسپیکشن کباب اور مچھلی کے لیے استعمال ہونے والیفراینگ آئل، دودھ، مصالحہ جات، چائے، مشروبات، پانی اور نمک کے سیمپل چیک کیے گئے، دودھ میں پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر دودھ تلف کر کے ان پر جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ کباب میں استعمال ہونے والے تیل زیادہ تر مضر صحت پائے گئے جنہیں موقع پر تلف کیا گیا اور مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیرلوئر کاشف احسان نے مختلف ڈیلرز پر نرخنامہ نہ رکھنے، کم وزن روٹی اور نرخنامہ سے زائد رقم وصول کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ اعظم خان (فوڈ انسپکٹر) نے چکدرہ مین بازار(تحصیل ادینزئی) میں کاروائی کرتے ہوئے جنرل سٹورز اور نانبائیوں کے دکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوزاورسرکاری نرخنامے کی عدم دستیابی اورزائد المیعاد اشیاء رکھنے پر بھاری جرمانے عائد کردئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اہلکار روزانہ کی بنیادپر منظور شدہ سرکاری نرخنامے پر عمل درآمدکو یقینی بنانے کیلئے مختلف بازاروں کے چیکینگ کرتے ہیں تاکہ عوام کو سرکاری ریٹس کے مطابق ریلیف مل سکیں۔