شبقدر(مانند نیوز)ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس اسرار باچا کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ عوامی حلقےایس ایچ او نے جرائم پیشہ افراد اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے گرد گھیراتنگ کیا ہوا ہے۔پولیس ڈیپارٹمنٹ کو اسرارباچا جیسے ایمانداراورفرض شناس افیسرکی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق شبقدرکے علاقہ خواجہ وس،مٹہ مغل خیل اوردامان کے عوامی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس اسرار باچا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اوران کی فرض ادائیگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اسرارباچا کی تھانہ خواجہ وس میں تعیناتی ہوئی ہے علاقے کے امن وامان میں کافی بہتری آئی ہے۔عوام خودکو محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ علاقے کے عوام نے اب سکھ کا سانس لیا ہے۔ اب علاقے میں پہلی کی طرح شادی بیاہ کے موقعوں پر ہوائی فائرنگ نہیں ہوتی ہے۔ تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہیں اورتمام سٹاف کو ہدایات بھی جاری کیں ہیں کہ عوام کے ساتھ اچھا سلوک کریں اوران کے مسائل فوری حل کرے۔علاقے میں پولیس گشت بھی باقاعدگی سے ہوتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو چوراورسنیچرزجیسے جرائم پیشہ افراد سے ڈرختم ہوگیا ہے۔ متعدد جرائم پیشہ افراد توبہ تائب ہوگئے ہیں جبکہ کچھ منشیات فروش علاقے سے بھاگنے پر مجبورہوگئے ہیں کیونکہ ایس ایچ او نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیراتنگ کیا ہوا ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او چارسدہ نذیرخان (PSP) اور ڈی ائی جی مردان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت سی توقعات ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس اسرار باچا سے وابستہ ہیں نہ صرف ان کو یہاں رہنے دیا جائے تاکہ یہاں علاقے سے ہرقسم جرائم کا صفایا ہوسکے بلکہ ان کو ان کی خدمات کی اعتراف میں سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے۔