پشاور (مانند نیوز)ڈیری فارمرز کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے. محمد آصف اعوان لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسییشن پشاور کے پی کے۔ ڈبہ بند کمپنیاں پیسے کے زور پر جتنا مرضی زور لگا لیں ناکامی کا سامنا ہوگا۔ صوبائی صدر لائیو سٹاک فارمرز ویلفیر ایسوسییشن محمد آصف اعوان نے کہا ہے کہ تازہ دودھ اور ڈیری فارم کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ قدرتی خالص دودھ صرف ڈیری فارم کی پیداوار ہے۔ ڈبہ بند کمپنیاں پیسے کے زور پر جتنا مرضی زور لگا لیں ناکامی کا سامنا ہوگا ہر پلیٹ فارم پر فارمرز کے دفاع کریں گے، آئینی اور قانونی دونوں راستوں کو استعمال کریں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ڈبہ بند مافیا کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ یہ معلوم کیا جائے کہ یہ ڈبہ بند کمپنیاں لاکھوں لیٹر دودھ کہاں سے پیدا کرتی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی سروے رپورٹ کو چیک کیا جائے گا اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے