پشاور(مانند نیوز) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے درمیان پانی کے ضیاع کوروکنے ٗ پانی کے تحفظ ٗ پانی کے اضافی اخراج کو روکنے کیلئے جائنٹ وینچر کے ذریعے اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے انڈسٹریز سے نکلنے والے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان (ورلڈ وائڈ فنڈز فارنیچرپاکستان)کے ریجنل ہیڈ خیبر پختونخوا / سینئرمنیجر کنزرویشن اینڈ این بی ایس محمد وسیم کی قیادت میں وفد نے سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل سجاد عزیز اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو یف پاکستان کے افسران نے ادارے کی جانب سے خیبر پختونخوا میں جاری مختلف پراجیکٹس کے بارے میں سرحد چیمبر فواد اسحق کو تفصیلاً بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا ادارہ میجر ایریاز پر کام کر رہاہے اس میں زراعت ٗجنگلات ٗ وائلڈ لائف ٗ ماحولیاتی تبدیلی اور Oceans سمیت دیگر مختلف سیکٹرپر کام کر رہا ہے۔انہوں نے سرحد چیمبر سے کہا کہ وہ ادارے کے ساتھ مل کر پانی کے تحفظ اور بہترطریقے سے استعمال کیلئے کام کریں جس پر صدر فواد اسحق نے مکمل اتفاق کیا اور انہوں نے دونوں اداروں کے مابین سیکٹرز پر کام کرنے کی نشاندہی بھی کی۔ سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق کا کہنا تھا کہ پانی کے ضیاع کے تدارک اور بہتر طریقے سے استعمال کیلئے انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں کو قابل عمل تجاویز پیش کیں اگر ان پر عملدرآمد کیا جائے تو نہ صرف پانی کے بے دریغ استعمال کی روک تھام ہوگی بلکہ خالی اراضی پر درختوں اور گرین بلٹ تعمیر کرکے پانی کو استعمال میں لاکرشہر کو سرسبز و شاداب بناکر ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹ کربڑے نقصانات سے بھی بچاجاسکتا ہے۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے ادارے کے وفد کوشجرکاری ٗ کھجور ٗ زیتون اور دیگر اہم سیکٹرز میں جوائنٹ پراجیکٹس / پروگرام شروع کرنے کی تجویز پیش کی جس پر وفد کے اراکین نے اتفاق کیا اور سرحد چیمبر کے ساتھ ریگولر بنیادوں پر جوائنٹ وینچر کے تحت کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے ممبران کو پانی کی اہمیت اجاگر کرنے ٗ اس کے صحیح استعمال اور اس کو ضائع کرنے سے روکنے کیلئے ڈبلیو ڈبلیو آف پاکستان کے ساتھ مل کر چیمبر کی سطح پر آگاہی سیشن کے انعقاد کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے