پشاور(مانند نیوز) محکمہ خوراک نے گرانفروشی پر مزید 23 افراد کو جیل بھیج دیا۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور کمال احمد نے کابلی بازار‘ قصہ خوانی‘ شعبہ بازار‘ صدر کے مختلف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں میں نرخوں بارے آگاہی حاصل کی اور اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر لذیذہ چاول‘ رحمان گل چاول‘ صدر میں شنواری جونگڑہ ہوٹل کے منیجرز کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا جبکہ دیگر گرانفروشوں میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ نانبائی‘ قصائی‘ بیکری منیجرز اور دیگر شامل ہیں۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کی طرح دیہی علاقوں میں بھی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے تاکہ ضلع بھر سے گرانفروشوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکام کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف بلا تعطل و بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروش اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کیلئے تیار رہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے