لوئر چترال (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر چترال نے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے تعاون سے یوتھ سنٹر میں ”بزنس مینجمنٹ” پر ایک روزہ سیشن کا اہتمام کیا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور اکبر خان اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر جبار، متعلقہ اداروں کے ذمہ داراں، سماجی شخصیات اور طلباء بھی تقریب میں شریک تھے۔ مقررین نے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے اس قسم کی سرگرمیوں کو سراہا اور نوجوانوں کے ساتھ اپنے تجربات پر تبادلہ کیا۔ مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب میں اس طرح کے سیشنز کو نوجوانوں کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔بزنس مینجمنٹ، سے متعلق مہارتیں اور علم جو ہماری زندگی کے تمام پہلوؤں پر براہ راست لاگو ہیں۔ سیشن میں منصوبہ بندی، تجزیہ، نیٹ ورکنگ,کاروباری نظم و نسق کو منظم کرنے سے نوجوانوں میں کلیدی قابلیت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے جو کہ نوجوانوں میں کیریئر کے امکانات کو فروغ دے گی۔ جلد خطاطی میں دل چسپی رکھنے والے طلباء کے لیے بھی ایک تربیتی کورس کا آغاز کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے