باجوڑ (مانند نیوز)گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی باجوڑ کے پرنسپل انجینئر محمد رشید کی کوششوں اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی باقاعدہ منظوری کے بعد باجوڑ میں پہلی بار ایمپلائمنٹ ایکسچینج آفس کا قیام عمل میں لایا گیا۔پر نسپل انجینئر محمد رشید خان اور منیجر ایمپلائمنٹ ایکسچینج آفیسرانجینئر آیاز خان نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر کالج کے دیگر اساتذہ اور منتظمین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پرنسپل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب باجوڑ کے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کیلئے درکار لازمی رجسٹریشن اور سرٹیفیکیٹ کا اجراء تیمرگرہ کے بجائے کالج ہذا میں قائم دفتر سے کیا جائے گا اور اس سے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران کی مشکلات دور ہوجائے گی۔ یہ ایک دیرینہ خواب تھا جو موجودہ نگران صوبائی حکومت نے پورا کر دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے