دیر (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے زیر تعاون ریسکیو 1122 دیر لوئر کا شایان کالج میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد فواد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے تعاون سے ریسکیو 1122 کا شایان کالج میدان میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ابرار علی کی سربراہی میں ریسکیو 1122 دیر لوئر ٹریننگ وینگ ٹیم نے طلباؤ طالبات اور اساتذہ کیلے فرسٹ ایڈ،فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے متعلق تربیت دی۔ریسکیو 1122 ٹریننگ وینگ ٹیم نے شرکاء کو خون کا بہاو کنٹرول کرنے، سی پی ار، فریکچر مینجمنٹ، فائر سیفٹی اور ایمرجنسی حالت میں مریضوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے مختلف طریقے عملی مشقوں کے ساتھ فراہم کی۔تربیتی پروگرام کے اختتامی تقریب سے ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ معاشرے اور حادثات پر فوری قابو پانے کیلئے ہر فرد کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے اس سلسلے میں ریسکیو 1122 اپنا کردار بخوبی سر انجام دے رہا ہے۔اس موقع پر دیر سکاؤٹس کیپٹن یاسین، کالج پرنسپل ملک شاہد، اساتذہ اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،کالج پرنسپل نے یوتھ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا شکریہ ادا کیا اور ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی اور خدمات کو کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے