ملاکنڈ (مانند نیوز)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوااور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار بٹ خیلہ نے بٹ خیلہ بازار کا معائنہ کیا۔ مختلف عام اشیاء کی دکانوں، پولٹری شاپس، تندور، مٹھائی کی دکانوں کی چیکنگ کی گئی۔ مزید برآں، تمام روٹس پر نئے کم کئے گئے کرایوں کی نگرانی اور ان پر عمل درآمد کیا گیا۔ سب کو سختی سے حکومت کی جاری کردہ کرایہ نامہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔