اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر تحصیلدار مستوج الیاس احمدنے تورکہو ویلی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد بونی بوزند روڈ میں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ تھا۔ تجاوزات ہٹانے کے عمل کے دوران کسی کی سفارش یا کسی شخص کے ساتھ کوئی سمجھوتا یا رعایت نہ برتی جائے اور ان کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لایا جائے لہذا حکام بالا کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحصیلدار مستوج نے تورکہو کے متعدد جگہوں پر تجاوزات قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد ہٹا دیے تھے جبکہ گاوں رائین کے کچھ جگہوں میں تجاوزات ہٹانا باقی تھا۔ اس سلسلے میں تحصیلدار مستوج اور تجاوز کنندگان کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد تجاوز کنندگان نے انفرادی طور پر اپنے دیواریں ہٹاکر تجاوزات ختم کردیئے۔ غیرقانونی تجاوزات کے ہٹانے کا سلسلہ بونی بوزند روڈ کے اختتام تک جاری رہے گا اور اس سلسلے میں تمام کاوشیں بروئے کار لائے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے