اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات کے رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔بھائی فراز چوہدری نے بتایا کہ فواد چوہدری کو پولیس اہلکار گھر سے گرفتار کرلے لے گئے، تاہم انہیں کہاں منتقل کیا گیا، اس بارے میں کچھ معلوم نہیں معلوم۔اہلیہ حبا چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ فواد کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔،فواد چوہدری کو کہاں لے کر گئے ہیں کچھ پتہ نہیں۔