مالاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک)تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ڈکٹیٹر ہیں، تمام جماعتوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے ہیں،ہم کسی پارٹی کے پیچھے نہیں گئے ہمت سے پارٹی بنائی، کوئی پارٹی انتخابی منشور پر عمل نہیں کرتی، مولانا کی جنگ اسلام آباد کیلئے تھی، عمران خان کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نظام بدلنے کیلئے دیا مگر تمام نعرے جھوٹے تھے۔مالاکنڈ میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی برائے 4 سال میں کتنی ترقی آئی ہے؟ کہیں پر بھی انصاف نہیں، ہم عوام کو حقوق ان کے دہلیز پر دیناچاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے علاوہ کسی کو نہیں مانتے، وہ ڈکٹیٹر ہیں ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں، وہ تمام ملکی پارٹیوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے تھے، ملکی قیادت نے ملک کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی بیماری بیرونی قرضہ ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ ہزار سال میں ختم نہیں ہوسکتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے