مانسہرہ (مانند نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کا این او سی مسترد کردیا جس کے بعد پولیس نے جلسہ گاہ میں لگایا پی ٹی آئی کا سٹیج اکھاڑ دیا گیا۔تحریک انصاف کی جانب سے اتوار کو مانسہرہ میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کے لئے ڈی پی او اور متعلقہ تھانے کو درخواست دی گئی تھی، تاہم ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے این او سی مسترد کردیا۔ڈی سی مانسہرہ کے مطابق پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن سکیورٹی کے پیش نظرمنسوخ کیا گیا، تھانہ سٹی مانسہرہ نے سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی تھی جس پر ڈی پی او مانسہرہ نے بھی تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کو جلسہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب ڈی سی مانسہرہ کے حکم پر ضلع بھر میں جلسے جلوسوں پر دفعہ 144نافذ کردی گئی اور مختلف مقامات پر پولیس کے ناکے لگادیئے گئے ہیں تاکہ جلسہ گاہ کی جانب آنے والے قافلوں کو منتشر کیا جاسکے۔پولیس نے تحریک انصاف کی جانب سے کنونشن کے لئے بنایا گیا سٹیج بھی اکھاڑ دیا اور جلسہ گاہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں اورعہدیداروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے۔تھانہ سٹی پولیس کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کو گزشتہ روز ڈی پی او اور ڈی سی کے احکامات سے آگاہ کردیا گیا تھا، تاہم تمام تر صورتحال کے باوجود بھی تحریک انصاف کی جانب سے اتوار کے روز ورکرز کنونشن کے انعقاد پر بضد تھی، جس پر پولیس نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈی پی او مانسہرہ کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لئے کارروائی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے