کراچی(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا آپریشن مکمل بحال نہ ہو سکا، ایندھن بحران کے باعث مزید 14پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ ایندھن بحران کے باعث 19 روز میں 788 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔کراچی سے سکھر پی کے536، پی کے 537 اور کراچی سے گوادر پی کے 503 اور پی کے 504 جبکہ کراچی سے دبئی پی کے 213 منسوخ ہوئیں۔اسی طرح مسقط سے کراچی پی کے 226، اسلام آباد سے سکھر پی کے 631 اور پی کے 632 جبکہ اسلام آباد سے کوئٹہ پی کے 325 اور پی کے 326 اور اسلام آباد سے دبئی پی کے 233 اڑان نہ بھر سکیں۔ فیصل آباد سے دبئی 224، پشاور سے مسقط 259 اور دبئی سے پشاور 284 کی پروازیں بھی روانہ نہ ہوئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے