سوات (مانند نیوز ڈیسک)سوات کے علاقے کبل خٹک آباد میں گاڑی کھائی میں گرگئی، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو کبل ہسپتا ل منتقل کردیا، جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد انہیں سیدو شریف ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مسافر گاڑی کبل سے مینگورہ جارہی تھی کہ کبل خٹک آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔