پشاور(مانند نیوز) کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر جن کے پاس ڈائریکٹر جنرل پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی ہے نے گزشتہ روز پی ڈی اے انتظامیہ کے ہمراہ حیات آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کلین اینڈ گرین پشاور مہم کے تحت صفائی کا جائزہ لیا انہوں نے صفائی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے احکامات جاری کئے کمشنر پشاور ڈویژن نے ہدایات جاری کئے کہ پورا سال کلین اینڈ گرین پشاور مہم کے طرز پر صفائی کے انتظامات کیے جائیں انہوں نے صفائی کے حوالے سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا