پشاور (مانند نیوز) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا کہ پشاورکی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا کردار ا ہم ہے ‘ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ‘کیونکہ انہیں نوجوانوں نے کل ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ‘ مئیر پشاور نے آسیہ گیٹ کے نوجوانوں میں سپورٹس سامان تقسیم کردیا ‘ انہوں نے کہاکہ روزاول سے لیکر اب تک کوشش رہی ہیں کہ عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کروں ‘وعدے نہیں عملی کام کررہے ہیں ‘ گذشتہ روز میئرحاجی زبیر علی نے آسیہ وارڈ کے این سی 38 اورراین سی 39 کا دورہ کیا اس دورا ن جے یو آئی رہنما ارباب فاروق جان ‘ چیئرمین عمران نوید’ جے یو آ ئی رہنما حاجی عبدالروف جان ‘ خدمت حسین ‘ قاری باسط ‘ رفیع الدین’عاقل زیب ‘ تاجر رہنما شکیل صراف اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر آسیہ میں ترقیاتی کام مکمل ہونیوالے مقامات کا دورہ کیا جس پر عوام نے ان پر گل پاشی کیں اور میئر پشاور کی کوششوں کو سراہا اس موقع پر عبدالعزیز شادی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیاتھاجس میں میئر پشاورر حاجی زبیر علی نے نوجوانوں میں سپورٹس سامان تقسیم کیاجس میں کرکٹ کا سامان ‘ فٹبال ‘ریکیٹ ‘والی بال ‘ ٹینس ‘ کیئرم بورڈ اور دیگر کھیلوں کے سامان تقسیم کیا اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کوکھیلوں کی طرف راغب کرینگے جس کے لیے انکو ہرقسم سہولیات فراہم کرینگے نوجوانوں کو منشیات سے بچائینگے ‘انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل سوشل میڈیا میں مصروف رہتے ہیں انکو چاہیے زیادہ وقت کھیلوں کی سرگرمیوں میں گزاریں ‘ اس موقع پر جے یو آئی رہنما ارباب فاروق جان ‘ حاجی عبدالرؤف جان ‘خدمت حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا اورمئیر پشاورحاجی زبیرعلی کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر رامداس بازار کے کابینہ جس میں صدر نذیر گل ‘جنرل سیکرٹری ظہور اوردیگرنئی کابینہ نے مئیر پشاورر سے حلف لیا اس موقع پر بازار کے صدر نذیر گل نے مئیر پشاور کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے رامداس بازارمیں مختلف کام کئے جس میں بازار میں ٹف ٹائل بنائے ‘جبکہ ڈرین کا بہت بڑا مسئلہ تھا جسے مئیر پشاور نے حل کردیا کیونکہ اکثراوقات نالیوں کاپانی دکانوں میں آجاتاتھاجو ہمارا بڑامسئلہ تھا جسے مئیر پشاور نے حل کردیا جس پر میئر پشاورکو خراج تحسین پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے