پشاور(مانند نیوز) صوبہ بھر کے فزیکل ایجوکیشن ڈگری ہولڈر نے خیبر پختونخوا میں اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے تیاریاں شروع کر دی ہے انکا مطالبہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ای ٹی پوسٹوں کیلئے صرف اور صرف فزیکل ایجوکیشن ڈگری ہولڈر ز کواہل کیا جائے اپنے ایک بیان میں فزیکل ایجوکیشن ڈگری ہولڈر نے کہا کہ جس طرح اور صوبوں میں پی ای ٹی کیلئے صرف فزیکل ایجوکیشن اہل ہے اسی طرح خیبر پختونخوا میں بھی کیا جائے فزیکل ایجوکیشن ڈگری ہولڈر ز کے مطابق دوسرے سبجیکٹ لوگ اپنے عمر بچانے کے لیے PET پوسٹ کیطرف آتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں۔اس وجہ سے سکولوں کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے جبکہ فزیکل ایجوکیشن ڈگری ہولڈر موقعہ ملتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ روزبروز فزیکل ایجوکیشن ڈگری ہولڈر بیروزگاری میں اضافہ بھی ہوتا رہتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ڈیپارٹمنٹ کھولتے ہیں لیکن جب فارغ ہوتے ہیں تو روزگار نہیں ہوتا، یہ واحد صوبہ ہے جو سب سے زیادہ تعلیم فزیکل ایجوکیشن کا دیتے ہیں اور مگر نوکری نہیں دیتے انہوں نے واضح کیا کہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں صوبہ بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائیگا