غزہ (مانند نیوز ڈیسک)غزہ پر مسلسل اسرائیلی بمباری میں کم از کم 27 فلسطینی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں صبح 15 افراد رفح کے قریبی علاقے تل السلطان میں، 10 افراد الزاویدا میں اور 2 افراد جبالیہ کیمپ میں شہید ہوئے۔ غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق اسرائیل کی جانب صبح بھی خصوصا غزہ سٹی اورہسپتالوں کے نزدیک بمباری کی گئی، ان حملوں سے پہلے ہی غزہ میں شہادتوں کی تعداد 9 ہزار 797 ہو گئی۔غزہ کا ایک ماہ میں تیسری بار دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولتیں معطل کر دی گئیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر جارحیت میں 88 اہل کار شہید ہو چکے ہیں، کسی بھی تنازع میں اقوام متحدہ کا یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق مغربی غزہ میں بچوں کے الرنتسی ہسپتا ل پر اسرائیل نے بمباری کی۔عرب میڈیا نے بتایا کہ غزہ میں بمباری کے باعث ایمرجنسی سروس کے اہلکار کچھ علاقوں تک نہیں پہنچ سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے