اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو) کی چیئرپرسن نیلوفربختیار کی زیر صدارت آئندہ ماہ 11 دسمبر 2023 کو اسلام آباد میں این سی ایس ڈبلیو کی میزبانی میں منعقد ہونے والے خواتین کے قومی تجارتی میلے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشیر برائے قومی ثقافت و ورثہ ڈویژن محمد کاشف ارشاد، وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان دلشاد بانو،چیئرپرسن وویمن کمیشن آزاکشمیر محترمہ ریحانہ خان سمیت پاکستان کے تمام خطوں میں خواتین چیمبرز آف کامرس کے عہدہ داران، یو ویمن اورخواتین کی معاونت کرنے والی دیگر کئی سرکردہ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس تجارتی میلے کا مقصد کامیاب پاکستانی کاروباری خواتین کو کو اجاگر کرنا ہے جو مختلف کاروباری شعبوں اور صنعتوں میں رہنما اور رول ماڈل ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن نیلو فربختیار نے کہا کہ این سی ایس ڈبلیو پاکستان میں خواتین کو معاشی بااختیار بنانے کے لئے اپنے مینڈیٹ کے تحت کوشاں ہے۔ دنیا بھر میں 16 دن کی آگاہی مہم میں جو 25 نومبر سے 10 دسمبر تک ہے جاری رہے گی کا رواں سال کا تھیم صنفی بنیاد پر تشدد (جی بی وی) کا مقابلہ کرنے کے لئے خواتین کو معاشی بااختیار بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار خواتین اپنے کامیاب کاروبار خود چلا رہی ہیں لیکن اپنی صلاحیتوں، خیالات اور کامیاب کہانیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ہم آہنگی اور پلیٹ فارمز کا فقدان ہے۔ یہ تجارتی میلہ بہت سے بڑے، درمیانے اور چھوٹے کاروبار چلانے والی خواتین کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ آگے آئیں اور مختلف کاروباری طبقات میں قومی سطح پر اپنی کامیابیوں اور آئوٹ آف دی باکس آئیڈیاز کو دوسروں کے سامنے لائیں جن میں رئیل اسٹیٹ، فرنیچر، دستکاری، فلم اینڈ میڈیا پروڈکشن، بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن، ٹیکسٹائل اینڈ ڈیزائن، فوڈ اینڈ ایٹری، کاریگر، اسپورٹس گڈز اور ایکسپورٹ سیکٹر وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ پاکستانی خواتین کے زیر انتظام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو آگے لانا ہے جو شناخت اور فروغ کے خواہاں ہیں۔ ہم انہیں مضبوط رابطے اور ان کے تجربات کو شیئر کرنے کے لئے ایک فورم فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں پاکستان میں دور افتادہ علاقوں میں خواتین کاروباری افراد کے لئے سپورٹ سسٹم اور ایک منفرد موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کی توسیع، مارکیٹنگ کو بہتر بنانے اوررہنمائی کے لئے کامیاب بڑے کاروباری اداروں کے ساتھ نیٹ ورک مضبوط ہو سکے۔اجلاس کے اختتام پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے