پشاور(مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کی خالی عہدوں پر تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت شعبہ اعلی تعلیم میں اصلاحات کے بارے اجلاس ہوا۔جس میں یونیورسٹیوں کو مالی طور پر خود انحصار بنانے کے لئے فنانشل پلانز تیار کرنے کے اقدامات کا فیصلہ بھی ہوا۔وزیر اعلیٰ کی متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کے اندرکمیٹی کی رکنیت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ارشد حسین شاہ نے کہا کہ وائس چانسلرزکی تعیناتی کیلئے میرٹ اور دیگر تقاضوں کے ساتھ امیدوارکی انتظامی صلاحیتوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اورجامعات کے مسائل کے دیرپا حل کے لئے انتظامی امور اور گورننس کو بہتر بنانا ناگزیر ہے۔وزیر اعلیٰ نے جدید مارکیٹ کی ڈیمانڈکو مد نظر رکھ کرجامعات میں تحقیق کے لیے ترجیحات کا تعین کرنیکی بھی ہدایت کی۔اس ضمن میں وزیراعلیٰ نے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اورتجاویز کو حتمی شکل دینے کے لئے نگران وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو ایک ہفتے کے اندر حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے