واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے کو نئی فلسطینی اتھارٹی کے تحت بالآخر ایک ہوجانا چاہیے۔ امریکی اخبار میں شائع مضمون میں صدر بائیڈن نے کہا کہ دو ریاستی حل کی جانب بڑھتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے کو نئے سرے سے بحال فلسطینی اتھارٹی کے تحت ایک ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی اپنی موجودہ حالت میں غزہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے قابل نہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان خونریز لڑائی سے متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے جنگ بندی کی درخواست کو پھر سے دہرا دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے