اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن حمید 4روزہ دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، دورے کے دوران انہوں نے صدر، نگران وزیراعظم،نگران وفاقی وزیرداخلہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے فیصل مسجد اسلام آباد میں خطبہ جمعہ دیا۔امام کعبہ ڈاکٹرصالح بن عبداللہ بن حمید نے فیصل مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ آخرت کی بہتری کیلئے خود کواچھا کریں، مسلمانوں کی مثال جسم کی مانند ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک دوسرے کومضبوط کرتے ہیں، آپس میں اخوت، محبت اور مساوات کو فروغ دیں، ساتھ ہی ہدایت دی کہ مسلمانو! فلسفہ تقوی پر سختی سے کار بند رہو۔ اپنے دور کے دوران انہوں نے صدر مملکت عارف علوی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور دیگر اعلیٰ حکام اور دینی قائدین سے ملاقاتیں کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے