پشاور(مانند نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے پر گزشتہ ہفتے 392 ٹرانسپورٹروں کو چالان کیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز شازیہ شاہد کی نگرانی میں شہر کے مختلف سیکٹروں میں کی جانیوالی ناکہ بندیوں سے گزرنیوالی گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں سے کرایوں بارے آگاہی حاصل کی گئی جس میں زیادہ کرایہ وصول کرنے پر 392 ٹرانسپورٹروں کا چالان کیا گیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز نے کہا ہے کہ کسی کو خلاف قانون کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ حکومت اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی اے کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کیلئے مناسب کرایہ نامہ مقرر کیا جاتا ہے جس سے مسافر اور ٹرانسپورٹرز دونوں مستفید ہوتے ہیں اس کے باوجود مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنا ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے