کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کی لاچی بازار،ہائی وے،مین سٹی اور ملحقہ علاقوں میں کاروائیاں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی خصوصی ہدایات پر ٹیم کوہاٹ نے مختلف بازاروں میں خورا کی اشیاء کی انسپیکشن کی۔صفائی کے ناقص صورتحال پر دو ہوٹلوں اور گوشت شاپس پر جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ مین سٹی میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔صفائی کا خیال نہ رکھنے پر کئی فوڈ پوائنٹس کو وارننگ دی گئی جبکہ ایک فوڈ پوائنٹ کو جرمانہ کیا گیا۔کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مختلف کینٹینوں کی انسپیکشن کی گئی۔صفائی کا خیال نہ رکھنے پر ایک کنٹین کو سیل کر کے جرمانہ عائد کیا گیا۔کاروائیوں کا مقصد عوام کو صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔اس کے علاوہ عوامی شکایات بھی نمٹا دی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے