بنوں (مانند نیوز ڈیسک)بنوں میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق بنوں کے علاقے سورانی طورکہ بازار میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار عبدالحمید نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔حکام کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی اہلکار کو ہسپتا ل منتقل کردیا۔ ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار سب ڈویژن وزیر بنوں میں تعینات تھے، زخمی پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم پولیو کے لئے جا رہا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے