کوہاٹ (مانند نیوز)اپر اورکزئی قبائلی مشران کا علاقائی مسائل کے حوالے سے کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد عابد خان وزیرکے ساتھ ملاقات کمشنر کوہاٹ نے اپر اورکزئی میں ہسپتال، بینک، ڈاکخانہ او رموبائل سگنلز کے حوالے سے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق اپر اورکزئی قبائل کو درپیش مسائل کے حوالے سے نمائندہ وفد نے ملاقات کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ عابد خان کو آگاہ کیا۔اس موقع پر قبائلی مشران ملک،حاجی شکیل ملک ممتاز صدر اورکزئی پریس کلب،شہید خان صدر اورکزئی یونین آف جرنلسٹس،خان زمان،مولانا مسلم اورملک حبیب حسین موجود تھے۔قبائلی مشران کا کہنا تھاکہ اس دور جدید میں اپر اورکزئی کے قبائلی موبائل سگنلز نیٹ ورکنگ، بینک، ڈاکخانہ اور دیگر سہولیا ت سے محروم ہیں،فنڈ نہ ہونے کے باعث ہر دوسرے روز غلجو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بند رہتاہے،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بار بار مذاکرات دعوو اور وعدوں کے باوجود یہ مسائل حل نہ ہو سکے۔ قبائلی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ محمد عابد خان کا کہنا تھاکہ قبائل کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے اور جلد یہ مسئلے مسائل حل ہو جائیں گے۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد عابد خان نے موقع پر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے قبائل کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ملاقات کے بعد قبائل مشران نے آنے والے جمعہ کو اپر اورکزئی غلجو میں ایک گرینڈ جرگہ بلانے کا بھی اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے